پیرس : رات کو دیر سے کھانا فالج کا خطرہ بڑھا دیتا ہے،نئی تحقیق میں ماہرین نے خبردار کر دیا۔ نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ رات 9بجے کے بعد کھانا کھانے سے فالج کے خطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ وہ افراد جنہوں نے سب سے تاخیر (یعنی رات 9بجے کے بعد) سے رات کا کھانا کھایا تھا ان میں فالج یا ’’منی اسٹروک‘‘ کے امکانات رات 8بجے سے قبل کھانا کھانے والوں کے مقابلے میں 28فیصد زیادہ دیکھے گئے۔
"جنگ ” کے مطابق فرانس کی یونیورسٹی آف سوربون پیرس نورڈ سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سینئر مصنف ڈاکٹر برنرڈ سراؤر کا کہنا تھا کہ کئی لوگ کہتے تھے کہ رات کا کھانا تاخیر سے نہ کھایا جائے اور یہ تحقیق بتاتی ہے کہ اس مشورے میں کچھ منطق تھی۔ اب ہمارے معاشرے میں لوگوں کو لگتا ہے کہ ان کے پاس وقت نہیں ہے اور اس لیے ہم میں سے کئی رات کو دیر سے کھانا کھاتے ہیں لیکن وہ لوگ جو اپنے مصروف ہونے کا سوچ کر دیر سے کھانا کھاتے ہیں ان کا ایسا کرنا ان کی صحت کیلئے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے اور یہ رجحان خواتین میں زیادہ دِکھتا ہے۔ تحقیق میں حاصل ہونے والے نتائج کی تصدیق کیلئےمزید تحقیق کی ضرورت ہے۔