Sargaram | Newspaper

جمعہ 29 ستمبر 2023

ای پیپر | E-paper

رانی پور تشدد کیس؛ 10 سالہ فاطمہ پھرڑو کا علاج کرنیوالا ڈسپنسر گرفتار

Share

رانی پور تشدد کیس میں 10 سالہ فاطمہ پھرڑو  کا علاج کرنے والے ڈسپنسر کو گرفتار کرلیا گیا۔

سندھ کے علاقے رانی پور میں بااثر پیر کی حویلی میں قتل ہونے والی 10 سالہ معصوم بچی فاطمہ پھرڑو کے کیس میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق رانی پور میں پیراسدشاہ جیلانی کی حویلی کے اندر فاطمہ پھرڑوکا علاج کرنے والے ڈسپنسر کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسد شاہ جیلانی نے تفتیش کے دوران مقتولہ فاطمہ پھرڑو کا علاج کرنے والے ڈسپنسر امتیاز میراسی کا انکشاف کیا، جس کے بعد اسے گرفتار کیا گیاہے۔

رانی پور کا ڈسپنسر امتیاز میراسی حویلی میں فاطمہ پھرڑو کا علاج کرنے کے لیے آتا رہا ہے۔ امتیاز سے تفتیش کے دوران کیس کے سلسلے میں انکشافات کی توقع ہے۔ پولیس نے ڈسپنسر  امتیاز میراسی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق سیشن کورٹ نوشہرو فیروز کے حکم پر سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں میڈیکل ٹیم ،ریونیو کے عملدار اور رانی پور ،خانواہن پولیس کی نگرانی میں گاؤں علی محمد پھرڑو پہنچ کر آج قبر کشائی کا عمل شروع کرے گی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image