Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

راولپنڈی: اڈیالہ جیل روڈ سے برآمد بم ناکارہ بنا دیا گیا

Share

راولپنڈی: اڈیالہ جیل روڈ سے برآمد ہونے والے بم کو پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکام بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے مشکوک ڈیوائس میں بارودی مواد کی موجودگی کی تصدیق کی اور ڈیوائس کو کھیت میں لے جا کر رکھ دیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا فوری طلب کیا گیا۔

بارود بچاؤ حفاظتی کٹ میں ملبوس سول ڈیفنس اور بم ڈسپوزل عملے نے بم ناکارہ بنایا۔

کمانڈر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق ڈیوائس میں 1200 گرام بارود تھا جسے ناکارہ بنایا گیا، بم اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے 100 میٹر دور فاصلے پر رکھا گیا تھا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بتایا کہ ڈھاکہ سویٹ گورکھ پور کے ساتھ یہ بم رکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت تھی، جج ابو الحسنات ذوالقرنین 1 گھنٹہ 40 منٹ تاخیر سے اڈیالہ جیل پہنچے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image