Sargaram | Newspaper

منگل 05 مارچ 2024

ای-پیپر | E-paper

رواں سال کے پی میں دہشتگردی کے کتنے واقعات ہوئے؟ رپورٹ جاری

Share

پشاور: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں رواں سال اب تک دہشتگردی کے 806 واقعات ہوئے اور دہشتگردی کے 243 واقعات میں پولیس کونشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگردی کے سب سے زیادہ 132 واقعات ڈی آئی خان میں ہوئے، خیبر میں 103، پشاور 89، شمالی وزیرستان 86 اور جنوبی وزیرستان میں دہشتگردی کے 50 واقعات ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق دہشتگردی کے واقعات میں 837 شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے پشاور سے 245 شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا، خیبر سے57، کوہاٹ 58 اور چارسدہ سے 39 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image