Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

رینجرز اور ایف سی کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کرنے کا فیصلہ

Share

اسلام آ باد: وفاقی حکومت نےرینجرز  اور فرنٹیئر کور(  ایف سی) کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سول آرمڈ فورسزکی تنخواہوں میں اضافےکی اجازت دے دی۔

وزارت خزانہ نے سول آرمڈ فورسز کے لیے نظرثانی بنیادی پے اسکیل 2024کی منظوری دے دی جس کے تحت سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں زیادہ سے زیادہ اضافہ55.76 یا31 ہزار 810 روپے تک بنےگا۔

 

حکومتی ذ رائع کے مطا بق وفاقی حکومت نے ایک اہم فیصلے کے تحت سول آرمڈ فورسز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رینک کے حساب سے تنخواہوں میں اضافہ مختلف اور اوسط اضافہ کم بنے گا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image