پاکستان شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار زوہاب خان اپنی ساتھی اداکارہ سے شادی کرنے والے ہیں۔
زوہاب خان نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مستقبل میں شادی کرنے کے حوالے سے اپنے ارادے کے بارے میں بھی بات کی۔
اُنہوں نے کہا کہ میں اگلے 3 مہینے میں بھی شادی کر سکتا ہوں لیکن ابھی میری توجہ اپنا کیریئر بنانے اور ایک بزنس شروع کرنے پر ہے اور اگر یہ کام میں اگلے 4 مہینے میں کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہوں تو میں 4 مہینے میں ہی شادی کر لوں گا، لیکن میں نے اپنے آپ کو 3 سال کا وقت دیا ہے تو 3 سال بعد شادی کرنے کا ارادہ ہے۔