اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس کی ان کیمرہ کارروائی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے سائفر کیس کی ان کیمرہ سماعت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے فیصلہ دیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر اوپن کورٹ سماعت ہوگی۔ جن دستاویزات کو ان کیمرہ رکھنا ہوگا وہ وکلا کی مشاورت سے رکھی جائیں گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست پر 9 اکتوبر کو سماعت ہوگی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کی ان کیمرہ سماعت سے متعلق درخواست پر 2 روز قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا۔