Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

Share

اسلام آباد: سائفر گمشدگی کیس میں چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور وائس چیئر مین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے فرد جرم عائد کر دی۔

سائفر کیس کی سماعت آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں کی۔

سماعت کے دوران جج ابو الحسنات ذولقرنین نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر  فرد جرم عائد کی۔چیئرمین  پی ٹی آئی اور  شاہ محمود قریشی نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے فرد جرم روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست  مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تاریخ فرد جرم کے لیے رکھی تھی، فرد جرم عائد کی جاتی ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image