Sargaram | Newspaper

جمعرات 12 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

سائفر کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف عمران خان کی انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ

Share

اسلام آباد;(روزنامہ سر گرم ) ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے سائفرکیس میں جیل ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب اورجسٹس ثمن رفعت پرمشتمل 2 رکنی ڈویژن بینچ نے عمران خان کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی جس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئےکہا کہ جیل ٹرائل کے لیے طریقہ کار موجود ہے، جج کو جیل ٹرائل کیلئے وجوہات پر مبنی واضح آرڈر پاس کرنا چاہیے، وفاقی حکومت کابینہ سے منظوری لے تو اس کے بعد ہائیکورٹ کوآگاہ کرنا ضروری ہے، اگر مان بھی لیا جائے کہ پراسس کا آغاز ٹرائل کورٹ جج نے کیا تو آگے طریقہ کار مکمل نہیں ہوا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image