راولپنڈی: آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں 10، 10 سال قید کی سزا سنادی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔ فاضل جج نے بانی پی ٹی ائی اور شاہ محمود قریشی کو اسٹیٹمینٹ کی کاپیاں فراہم کیں – دونوں سیاسی رہنماؤں نے خود جوابات لکھوائے۔(روزامہ سر گرم)
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے 342 کے بیان کے بعد عدالت نے جرم ثابت ہونے پر انہیں قید کی سزا سنادی۔