Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

سائفر گمشدگی کیس: کل سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی یا اڈیالہ جیل، خصوصی عدالت کے جج کی وزارتِ قانون سے رائے طلب

Share

اسلام آباد: چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف سائفر گمشدگی کیس کی کل سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی   یا اڈیالہ جیل میں؟  آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے خط کے ذریعے وزارتِ قانون سے رائے طلب کر لی۔

جج ابو الحسنات ذولقرنین نے وزارتِ قانون کو سائفر کیس کی سماعت کے لیے خط  میں لکھا کہ سائفر کیس کی کل سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی گی یا اڈیالہ جیل راولپنڈی؟

جج کا وزارتِ قانون کو خط کے متن کے مطابق جج نے وزارتِ قانون سے رائے طلب کرتے ہوئے پو چھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت لانے کےلیے کیا کوئی سکیورٹی خدشہ ہے؟ انہوں نے خط میں لکھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اہم شخصیت، سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، ان کی سکیورٹی عدالت کو مدنظر رکھنی پڑےگی۔

جج ابو الحسنات نے وزارتِ قانون کو خط میں مزید لکھا کہ اگر سکیورٹی خدشات نہیں ہیں تو کیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image