سابق اسپیکر قومی اسملی و رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کو پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔
میڈیا کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو چارسدہ پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں گرفتار کیا ہے، پولیس انہیں گرفتار کرکے سخت سیکیورٹی میں چارسدہ لے گئی۔
یاد رہے کہ پشاورہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے اسد قیصر کی ضمانت منظور کی تھی۔
اس سے قبل بھی سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کو 3 نومبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر گجو خان میڈیکل کالج صوابی کے لیے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کا الزام ہے، اور وہ اس وقت بھی 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو چارسدہ پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں گرفتار کیا ہے، پولیس انہیں گرفتار کرکے سخت سیکیورٹی میں چارسدہ لے گئی۔