Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور

Share

پشاور: تحریک اںصاف کے رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ضمانت کے لیے اینٹی کرپشن عدالت کے جج بابر علی خان کے روبرو سماعت ہوئی۔

عدالت نے اسد قیصر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 80 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ان پر گجر خان میڈیکل کالج کے لیے سامان کی خریداری میں خورد برد کا الزام ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image