Sargaram | Newspaper

اتوار 14 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

سابق نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے

Share

سابق نگران وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔

سابق صدر آصف زرداری نے تربت میں سرفرازبگٹی کوپیپلزپارٹی میں شمولیت پرپارٹی کےپرچم والا مفلرپہنایا۔

ورکرز کنونشن میں میر سرفراز بگٹی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

اس حوالے سے سرفراز  بگٹی کا کا کہنا تھاکہ قائد محترم آصف زرداری نے مجھے تربت آکرپیپلزپارٹی جوائن کرنے کا حکم دیا، اعزاز کی بات ہےکہ میں اس سرزمین پرپیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکررہاہوں۔

انہوں نے کہا کہ  پیپلزپارٹی ہی وہ جماعت ہے جو پاکستان کے خلاف بیانیہ چیلنج کرے گی، آصف زرداری کی قیادت میں بلوچستان کے خطے میں امن کا سورج طلوع ہوگا۔

خیال رہے کہ سرفراز بگٹی نگران کابینہ میں وزیر داخلہ رہے اور گزشتہ دنوں ہی عہدے سے مستعفی ہوئے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image