Sargaram | Newspaper

بدھ 09 اکتوبر 2024

ای-پیپر | E-paper

سابق PTI رکن قومی اسمبلی کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان

Share

کراچی: 2018 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے شکور شاد نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔

شکور شاد نے اپنے بیان میں بتایا کہ لیاری سے آزاد پینل بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں بلال سلیم قادری صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے جبکہ میں قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑوں گا۔

انہوں نے کہا کہ 2018 کی طرح آئندہ انتخابات میں بھی ان کی ضمانت ضبط کریں گے، اسمبلی تحلیل کے بعد ہمیں پارٹی میں شمولیت کی آفر آئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ لیاری کے فنڈز میں خرد برد پر کارروائی کیلیے نیب کو درخواست دی ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image