اسلام آباد:(روزنامہ سر گرم) حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرتےہوئے سردیوں سے قبل گیس کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائد اضافے کا فیصلہ کرلیا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دوران گیس سیکٹر کےگردشی قرضے میں46 ارب روپے کے اضافے کا خدشہ ہے ،گردشی قرضے میں اضافے پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی تا ستمبرگیس کمپنیوں کے نقصان میں 46 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے اور گیس سیکٹرکا گردشی قرضہ 2700 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔