Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

سردیوں میں ایل پی جی بحران کا خدشہ

Share

اسلام آباد : پاکستان آنے والے ایل پی جی کے دو جہاز سری لنکا چلے گئے ہیں، جس کے باعث سردیوں میں ایل پی جی بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایل پی جی ڈیلرزایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ سردیوں میں ایل پی جی بحران کاخدشہ ہے، ایل پی جی لانے والے 2 جہازسری لنکا جا چکے ہیں، پاکستان آنے والے ان جہازوں میں 21ہزار ٹن ایل پی جی تھی۔

عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈیڑھ لاکھ ٹن ایل پی جی ماہانہ ضرورت ہے، حکومت فوری گیس قلت دورکرنے کے لیے اقدامات کرے۔

چیئرمین ایل پی جی ڈیلرزایسوسی ایشن نےمزید کہا کہ ایل پی جی کی قلت سےقیمتوں میں اضافےکابھی امکان ہے، حکومت پرائیویٹ سیکٹر کو ایل پی جی کیلئے اچھی پالیسی دے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image