نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی معاہدے سے سرمایہ کاروں میں اعتماد آیا ہم سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کراچی میں اسٹاک ایکسچینج میں ’پاکستان کی معاشی ترقی اور اقتصادی لچک‘ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی معاہدے سے سرمایہ کاروں میں اعتماد آیا ہم سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔
نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے آغاز پر معیشت کو متعدد چیلنجز کا سامنا تھا، ان چیلنجز کو قبول کرتے ہوئے ڈالرکی بڑھتی قیمت کو نیچے لے کر آئے۔ معیشت کی بہتر صورتحال کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں اسٹاک ایکسچینج کا اہم کردار ہے۔