Sargaram | Newspaper

جمعہ 13 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

سرچ آپریشن کیوں کیا؟ لاہور کے رہائشیوں کا پولیس اہلکاروں پر تشدد

Share

 لاہور: سرچ آپریشن کرنے پر لاہورکے رہائشیوں نے پولیس اہل کاروں کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق بھاری نفری نے کاہنہ کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا، جہاں ملزمان نے اہل کاروں کو یرغمال بنایا اور ان پر تشدد کیا، جس پر انسپکٹر سردار محمد افضل کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا  ہے۔

مقدمے میں افضال پاہٹ ، عظیم پاہٹ ، ممتاز حسین ، خالد قیوم کو نامزد  کیا گیا ہے جب کہ مقدمہ 25 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ایس ایچ او نشتر کالونی ، ایس ایچ او کوٹ لکھپت ، ایس او کاہنہ نے بھاری نفری کے ساتھ سرچ آپریشن کیا ۔

سرچ آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس اہل کاروں کو یرغمال بنا لیا  اور ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image