Sargaram | Newspaper

جمعرات 12 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

سرکاری نمبر والی ڈبل کیبن گاڑیوں میں شہریوں کو اغوا کرنے والا گروہ گرفتار

Share

 کراچی: سی ٹی ڈی سندھ کے انٹیلی جنس ونگ نےکارروائی کرتے ہوئےاغوا برائے تاوان میں ملوث گروہ کا سرغنہ سعد عمران گرفتارکرلیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق 10نومبر سی ٹی ڈی سندھ کی انٹیلی جنس ونگ کی ٹیم ڈیفنس میں علاقے میں آپریشن میں مصروف تھی کہ اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے8 سے 10 ملزمان انٹیلی جنس ونگ کی ٹیم پرحملہ کرکے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئےفرارہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

19نومبرکوسی ٹی ڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان محمد حسن، رضا اورجواد وسیم کوگرفتارکیا۔ ان پراغوا برائے تاوان کا مقدمہ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل یونٹ میں زیرتفتیش ہونے کی بنا پر انہیں اے وی سی سی پولیس کے حوالے کردیا گیاتھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتارملزمان شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں گرفتارملزمان کا گروہ اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کے لیے ڈبل کیبن گاڑیوں کا استعمال کیا کرتے تھے اورواردات کے وقت گاڑیوں پرجعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگاتے تھے۔

گرفتارملزمان اغوا کیے جانے والے مغوی شہری کوپوش علاقوں میں گھماتے رہتے تھے اور کچھ گھنٹوں کے بعد مغوی شہری کوگروہ کے سرغنہ سعد عمران کے بنگلے پر لے جاتے۔

مغوی شہری کوبنگلے پرزدکوب کرکے رقم کا تقاضہ کرتے تھے۔ گرفتارملزمان پوش علاقوں میں مغوی شہری کے ہمراہ اے ٹی ایم سے رقم نکلواتے جس کے بعد مغوی شہری کورہا کردیا کرتے تھے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ریکارڈچیک کرنے پرمعلوم ہوا کہ گرفتارگروہ کے سرغنہ سعد عمران کے خلاف پریڈی،بوٹ بیسن اورگلبرگ تھانے میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ گرفتارملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے دوران تفتیش مزید انکشافات کی توقع ہے۔۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image