Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

سعودی عرب غزہ جنگ کے بعد اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے میں دلچسپی رکھتا ہے: جان کربی

Share

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ سعودی عرب غزہ جنگ کے بعد بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

اپنے ایک بیان میں جان کربی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے یقین دلایا ہے کہ غزہ جنگ کے بعد اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

دوسری جانب سعودی وزیرِ دفاع خالد بن سلمان کی اعلیٰ امریکی عہدیداروں سے ملاقات ہوئی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق ملاقات میں اسرائیل حماس جنگ اور غزہ میں انسانی امداد کی رسائی پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پائیدار امن کے لیے کام کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا جس پر بات چیت سعودی عرب اور امریکا کے درمیان پہلے سے جاری ہے۔

TAGGED: , ,
Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image