Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

سعودی عرب کی کتنی شاہراہیں عالمی معیار کے مطابق ہیں؟

Share

سعودی عرب میں سڑکوں کا جال بچھا ہوا ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ مملکت کی کتنی شاہراہیں عالمی معیار کے مطابق ہیں۔

اس حوالے سے سعودی عرب میں ایک سروے کیا گیا جس کی رپورٹ سعودی عرب میں روڈ جنرل اتھارٹی نے معروف تنظیم آئی آر اے پی کے گراف کے تناظر میں جاری کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روڈ جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی 77 فیصد شاہراہیں بین الاقوامی معیار کے عین مطابق ہیں جب کہ اتھارٹی 2030 تک سعودی عرب کی تمام شاہراہوں کو 100 فیصد بین الاقوامی معیار پر لانے کی مہم چلا رہا ہے اور ہدف کے حصول کے لیے پر امید ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روڈ جنرل اتھارٹی اس حوالے سے متعدد اقدامات کررہی ہے جن سے حادثات اور اموات کی شرح میں کمی واقع ہو رہی ہے اور سڑکوں کا معیار مستحکم ہو رہا ہے۔
Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image