Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

سلامتی کونسل کا 2 گھنٹے کا اجلاس بے نتیجہ، غزہ پر قرارداد منظور نہ ہوسکی

Share

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک اور اجلاس بے نتیجہ ختم  ہوگیا جس میں غزہ پر جنگ سے متعلق قرار داد منظور نہ ہو سکی۔

سلامتی کونسل کے 2 گھنٹے بند کمرہ اجلاس میں بھی اختلافات ختم نہ ہو سکے اور اجلاس ایک بار پھر ناکام ہوگیا۔

اجلاس میں ایک طرف امریکا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفے کا مطالبہ کر رہا ہے جب کہ کونسل کے دیگر اراکین ’انسانی بنیادوں پر جنگ بندی” کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ غزہ میں ضروری امداد کی فراہمی اور مزید ہلاکتوں کو روکا جا سکے۔

ادھر اقوام متحدہ میں فلسطینی نمائندے نے امریکا کو سیز فائر معاہدے میں رکاوٹ قرار دے دیا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image