Sargaram | Newspaper

ہفتہ 12 اکتوبر 2024

ای-پیپر | E-paper

سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کا فلسطین کی بھرپور حمایت کا اعلان

Share

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان کی جانب سے فلسطین کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا ہے فلسطینی اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں ان کی جدوجہد کو دہشت گردی سے نہ جوڑا جائے، فلسطینیوں کو حق خود ارادیت اور مکمل آزادی کا حق حاصل ہے۔

منیر اکرم نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کیساتھ کھڑا ہے، فلسطینیوں کی ناکہ بندی سے خوراک اور امداد روکنا عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، سکیورٹی کونسل اسرائیل کو عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ذمہ دار ٹھہرائے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image