Sargaram | Newspaper

جمعہ 29 ستمبر 2023

ای پیپر | E-paper

سلمان خان خفیہ مشن پر پاکستان آئیں گے

salman khan

Share

ممبئی: بالی وڈ میں سنی دیول کی نئی فلم ’غدر2‘ کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے اور صرف پانچ دن میں اس کا بزنس 200 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔ 

اداکارہ اپنے آئیکونک کردار ’تارا سنگھ‘ کی شکل میں پاکستان آتے ہیں اور اپنے بیٹے کو واپس لے جانے کی کوشش کرتے ہیں، بھارتی شائقین کی طرف سے اس کہانی کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اپنی نئے فلم ’ٹائیگر3‘ کی کہانی میں بھی پاکستان آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق نئی ایکشن تھرلر فلم میں سلمان خان اور عمران ہاشمی پاکستانی اور انڈین خفیہ ایجنٹوں کا کردار ادا کریں گے اور شائقین کو ایکشن سے بھرپور مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔

یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ شاہ رخ خان کی میگا فلم ’جوان‘ کے ساتھ ’ٹائیگر3‘ کا مختصر ٹیزر جاری کیا جائے گا۔

منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کو رواں برس دیوالی کے موقع پر ریلیز کیلئے پیش کیا جائے گا اور فلم میں شاہ رخ خان بھی ایک کومیو جھلک دیں گے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image