Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

سمجھ نہیں آ رہی نگران حکومت کیوں اتنی تعمیرات کر رہی ہے؟ ماحولیاتی آلودگی کا سب سے بڑا مجرم محکمہ ماحولیات ہے: جسٹس شاہد کریم

Share

لاہور :  لاہور ہائیکورٹ میں سموگ  کے تدارک  کیلئے درخواستوں  پرسماعت ہوئی۔  عدالت نے ریمارکس دیئے  کہ  ماحولیات کا محکمہ سب سے بڑا مجرم ہے ۔ ماحولیات کے لوگ عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ سمجھ سے باہر ہے نگران پنجاب حکومت کیوں اتنی زیادہ تعمیرات کررہی ہے ؟ سارا شہر اکھاڑ کر رکھ دیا ہے تعمیرات کے باعث اسموگ بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات کے افسروں کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجوں گا، ڈی جی صاحب، ایسا نہ ہو کہ اگلا نمبر آپ کو ہو، سمجھ نہیں آ رہی کہ اس نگران پنجاب حکومت کا مسئلہ کیا ہے ؟ یہ حکومت کیوں اتنی زیادہ تعمیرات کروا رہی ہے، اللہ ہو چوک سے شوکت خانم تک تمام اوپن ائیر کیفے گیارہ بجے کے بعد آج کھلے نظر آئے تو ان کو سیل کردیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image