Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

سموگ کے ڈیرے، فضائی آلودگی میں لاہور دوسرے، کراچی تیسرے نمبر پر

Share

لاہور: لاہور میں فضائی آلودگی میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو گیا۔لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس آج  333 ریکارڈ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد لاہور بدستور دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

پیر کی صبح 7 بجے پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 333 ریکارڈ کی گئی جب کہ آلودہ فضا سے لاہوریوں کا سانس لینا دشوار ہو گیا ہے۔

ائیرکوالٹی انڈیکس ( اے کیو آئی ) کے مطابق لاہور اور فیصل آباد سمیت وسطی پنجاب میں اسموگ سے فضا آج بھی انتہائی آلودہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے رواں ہفتے میں بارش کا کوئی امکان نہیں جس کی وجہ سے سموگ کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image