Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

سنگین مالی مسائل کے باعث پی آئی اے کا کینیڈا کیلئے فضائی آپریشن بند ہونے کا خدشہ

Share

ہفتہ وار لاکھوں ڈالرز ریونیو فراہم کرنے والا قومی ایئر لائنز پی آئی اے کا کینیڈا فضائی آپریشن بھی سنگین مالی مسائل کے باعث بند ہونے کا خدشہ ہے۔

لاکھوں ڈالرز کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے پروازوں کو گراؤنڈ ہینڈلنگ سروسز بند کردی گئیں۔

گراؤنڈ ہینڈلنگ سروسز فراہم کرنے والی سوئس پورٹ نامی کمپنی نے گزشتہ روز سروسز کی فراہمی بند کرنے کا مراسلہ اور ای میل جاری کیا۔

مراسلے میں کہا گیا کہ واجبات کی عدم ادائیگی پر 3 اکتوبر 5 بجے شام سے سروسز بند کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ 2 لاکھ 48 ہزار ڈالرز کی فوری ادائیگی کی جائے جبکہ آئندہ سروسز کی فراہمی کے لیے 1 لاکھ ڈالرز ایڈوانس بھی ادا کیے جائیں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کو واجبات کی ادائیگی کے لیے بارہا یاد دہانیاں کرائی گئیں، دونوں کمپنیوں کے مابین معاہدے کی متعلقہ شرائط کے تحت سروسز بند کی جا رہی ہیں۔

پی آئی اے منیجر پسنجر ہینڈلنگ سروسز کو ای میل اور مراسلہ سوئس پورٹ کے نائب صدر کمرشل نے جاری کیا۔

ترجمان پی آئی اے کو مؤقف کے لیے ای میل اور مراسلہ روانہ کرنے کے باوجود جواب نہیں دیا گیا۔

خیال رہے کہ سنگین مالی مسائل سے دوچار پی آئی اے کا ٹورنٹو آپریشن ہفتہ وار لاکھوں ڈالرز ریونیو فراہم کرتا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image