Sargaram | Newspaper

اتوار 03 مارچ 2024

ای-پیپر | E-paper

سوئی ناردرن کا پنجاب، اسلام آباد اور کے پی گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن

Share

سوئی ناردرن نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جس کے نتیجے میں مردان میں 5 کلو میٹر طویل غیر قانونی نیٹ ورک پکڑا گیا۔(روزنامہ سر گرم)

ترجمان سوئی ناردرن گیس کے مطابق لاہور میں فارم ہاؤس کا غیر قانونی گیس کنکشن اور لاہور میں تجارتی مقاصد کیلئےگھریلو کنکشن کے استعمال پر گیس کنکشن منقطع  کردیے گئے۔

ترجمان نے کہا کہ پنجاب کے علاوہ خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں بھی گیس چوروں کے خلاف کارروائی ہوئی اور مزید 241 گیس کنکشن منقطع کردیے گئے۔

ترجمان کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد میں 19، گجرات، سیالکوٹ، سرگودھا میں 43،گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور، ساہیوال میں 62، بہاولپور، ملتان میں 49،  پشاور اور مردان میں 50کنکشن منقطع کیے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ گیس چوری میں ملوث افراد سے 27 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image