ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 2200 روپے کے اضافے کے بعد سونا 2 لاکھ 8 ہزار 500 روپے فی تولہ ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 1886 روپے کے اضافے کے بعد 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 78 ہزار 755 روپے ہو گیا۔
ایسوسی ایشن نے یہ بھی بتایا ہے کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 27 ڈالرز کے اضافے سے 1 ہزار 999 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔