آج مسلسل تیسرے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت 1800 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی مالیت 1543 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 5 ہزار 933 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2338 ڈالر فی اونس ہے۔