Sargaram | Newspaper

اتوار 21 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

سٹیٹ بینک کا یکم جنوری 2024ء کو پبلک ڈیلنگ بند رکھنے کا اعلان

Share

سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) نے یکم جنوری 2024ء کو بینک پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

نئے سال کے آغاز کے پہلے روز ملک بھر کے بینک بند رہتے ہیں اور وہ اپنے صارفین کے ششماہی کھاتوں کی رپورٹ مرتب کرتے ہیں، تمام بینکس میں عوامی لین دین ضرور بند ہوتی مگر آپریشنل کام جاری رہتے ہیں۔(روزنامہ سر گرم)

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کے آفیشل ہینڈل کے ذریعے جاری کردہ بیان کے مطابق یکم جنوری 2024ء ’بینک تعطیل‘ کے موقع پر بینک پبلک ڈیلنگ کے لیے بند ہوں گے یعنی عوامی لین دین نہیں ہوگا۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق تمام بینک/ ترقیاتی مالی ادارے /مائیکروفنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے البتہ بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image