Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت: جسٹس مظاہر نے رجسٹرار کے نوٹس کا جواب جمع کرادیا

Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر اکبر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت کے معاملے پر رجسٹرار سپریم کورٹ کے نوٹس کا جواب جمع کرادیا۔

جسٹس مظاہرنقوی نے جواب کی کاپی سپریم کورٹ کی 3 رکنی کمیٹی کوبھی بھجوادی جس میں کہا گیا ہےکہ میں نے دو آئینی درخواستیں سپریم کورٹ میں دائرکر رکھی ہیں، میری درخواستوں پر تاحال نمبر نہیں لگایا گیا، یہ آئینی درخواستیں تین رکنی کمیٹی کے سامنے رکھی جائیں اور اور میری دونوں آئینی درخواستوں کو  سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

جسٹس مظاہر نے درخواست میں استدعا کی ہےکہ میرے خلاف جاری شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔

واضح رہےکہ جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت کے معاملے پر کونسل کی جانب سے جاری شوکاز نوٹسز کو سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کررکھا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image