Sargaram | Newspaper

اتوار 14 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

سپریم کورٹ کا ذوالفقار بھٹو صدارتی ریفرنس کی سماعت براہ راست نشر کرنے کا اعلان

Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ذوالفقار بھٹو صدارتی ریفرنس کی سماعت براہ راست نشر کرنے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت کی براہ راست نشریات کیلئے درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ ہونے کے ناطے انصاف کیلئے درخواست کی، ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کیلئے کردار ادا کیا، ان کا قتل نظام انصاف پر دھبہ ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ عوام کے سامنے حقائق رکھنے کیلئے کیس کی لائیو نشریات بہت اہم ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت منگل 12 دسمبر کو ہوگی جس میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ 2011 میں اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق ریفرنس دائر کیا تھا اور اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے دسمبر 2012 تک کیس کی 6 سماعتیں بھی کی تھیں لیکن ریفرنس سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image