Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

سپریم کورٹ کے باہر شہدائے آرمی پبلک اسکول کے لواحقین کا احتجاج

Share

اسلام آباد: سانحہ اے پی ایس میں شہید بچوں کے والدین انصاف کے لیے سپریم کورٹ کے باہر روپڑے اور کہا کہ دو سال سے کیس سماعت کے لیے لگنے کا انتظار کر رہے ہیں لیکن تاریخ نہیں لگ رہی، ہم انصاف کے لیے کہاں جائیں؟

ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس)میں شہید بچوں کے والدین سپریم کورٹ پہنچ گئے، انہوں ںے پلے کارڈ اور بچوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

شہید بچوں کے والدین انصاف مانگتے ہوئے عدالت کے باہر روپڑے، متاثرین نے کہا کہ ہمیں صبر نہیں انصاف چاہیے دو سال سے سپریم کورٹ کے چکر لگا رہے ہیں، ہمیں یا تو ہمارے بچے دیں یا انصاف دیں، ہم دو سال سے کیس سماعت کے لیے لگنے کا انتظار کر رہے ہیں لیکن کیس کی تاریخ نہیں لگ رہی، ہم انصاف کے لیے کہاں جائیں؟

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image