Sargaram | Newspaper

جمعہ 29 ستمبر 2023

ای پیپر | E-paper

سکھ رہنما کا قتل، کینیڈا نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را ‘ کے سربراہ کو ملک بدر کردیا

https://sargaram.com/wp-content/uploads/2023/09/Screenshot-2023-09-19-120156.jpg

Share

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے خدشہ کا اظہار کردیا، کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ کینیڈین انٹیلی جنس نے ہردیپ کی موت اور بھارتی حکومت کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی ہے، کینیڈا نے بھارتی سفارتکار اور ’را‘ کے سربراہ کو ملک بدر کر دیا۔

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈین انٹیلی جنس نے ہردیپ کی موت اور بھارتی حکومت کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی ہے، یہ معاملہ جی 20 سمٹ میں بھارتی وزیراعظم مودی کے ساتھ اٹھایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈین سرزمین پر شہری کے قتل میں غیر ملکی حکومت کا ملوث ہونا ہماری خود مختاری کیخلاف ہے۔ علاوہ ازیں کینیڈین وزیر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بھارتی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔

واضح رہے کہ خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں 18 جون کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف سکھوں نے لندن سمیت دنیا بھر میں مظاہرے بھی کیے تھے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image