لاہور: نامعلوم ملزمان نے لاہور سیف سٹی اتھارٹی کا کیمروں سے منسلک 60 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی سامان چوری کرلیا۔
میڈیا کے مطابق شہریوں کے محافظ خود چوروں سے غیر محفوظ نکلے، سیف سٹی اتھارٹی کا قیمتی سامان چوری ہونے ایک کی بڑی واردات ہوئی ہے جس میں چور سیف سٹی اتھارٹی کا 60 لاکھ مالیت کا سامان لے اڑے۔
پولیس کے مطابق نیو انارکلی کے قریب کچہری چوک سے کیمروں کا قیمتی سامان چوری ہوا ہوا ہے جس میں اسٹوریج ڈیوائس، راؤٹرز، انورٹر ایس کے وی اے، پی ایس یو اور بیٹریاں شامل ہیں۔
چوری کے واقعے پر سیف سٹی اتھارٹی کے سپروائزر شاہ زیب نے اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ نیو انارکلی درخواست دے دی ہے، جس پر پولیس نے شواہد جمع کر کے کارروائی شروع کردی۔