Sargaram | Newspaper

منگل 05 دسمبر 2023

ای پیپر | E-paper

سینیئر صحافیوں نے زیرحراست افراد سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

Share

سینیئر صحافیوں اور تجزیہ کاروں نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط لکھ کر ان سے حسان نیازی اور دیگرزیرحراست افرادسےمتعلق انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کانوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

63 صحافیوں اور تجزیہ کاروں کی جانب سے لکھے گئے خط میں چيف جسٹس کو بتایا گيا کہ پولیس نے 9 مئی کے واقعات پر  13 اگست کو حسان نیازی کو گرفتار کیا، 17 اگست کو انہیں فوج کی تحویل میں دیا گیا۔

خط میں لکھا گیا کہ فوج کی تحویل میں دیے جانے کے بعد سے حسان نیازی کا پتہ نہیں چل سکا، آپ سے اپیل ہے کہ متعلقہ حکام کو حسان نیازی کا ٹھکانا ظاہر کرنے کی ہدایت کریں۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ ہم آپ کو یہ خط کے لوگوں کے بنیادی حقوق کے محافظ کے طور پر لکھ رہے ہیں، اہل خانہ کو بنیادی معلومات دینے سے بھی انکارکردیا گیا ہے جبکہ حسان نیازی کے دفاع کے حق اور پسند کے وکیل کی فراہمی سے بھی انکار کیا جا رہا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image