Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ، ایم کیو ایم مسلم لیگ ن سے بات کرنے پر تیار

Share

سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملے پر ایم کیو ایم مسلم لیگ ن سے بات کرنے پر تیار ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق  کراچی سے این اے کی پانچ اورصوبائی 10 نشستوں پر ایم کیوایم مسلم لیگ ن سے بات کرنے پر تیار ہے۔(روزنامہ سر گرم)

ایم کیوایم این اے 243 کیماڑی، این اے 229، 230 اور231 ملیر کی سیٹ ایڈجسمنٹ پر بات چیت کیلئے تیار ہے۔

ایم کیوایم این اے 239 ضلع جنوبی پر بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تیار ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ پانچوں قومی اسمبلی کی نشستوں میں آنے والی دس صوبائی نشستوں پربھی ایم کیوایم بات چیت کیلئے تیار ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم ان سیٹوں کے علاوہ کراچی کی کسی نشست پر بات چیت کیلیے تیار نہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image