Sargaram | Newspaper

جمعہ 29 ستمبر 2023

ای پیپر | E-paper

شاہین اور حارث کا خوف؛ بھارتی سلیکشن کمیٹی کوہلی کا نام لینے پر مجبور

Share

بھارتی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ اجیت اگرکر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل لفظی جنگ چھیڑ دی۔

گزشتہ روز بھارتی سلیکشن کمیٹی چیئرمین اجیت اگرکر اور کپتان روہت شرما نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایشیاکپ کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تو اس موقع پر صحافیوں کی جانب سے سوال کیا گیا کہ پاکستانی فاسٹ بولرز شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے خلاف کوئی پلان ہے؟۔

جس پر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اجیت اگرکر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ’’ویرات کوہلی انہیں دیکھ لیں گے‘‘۔

قبل ازیں ایشیاکپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کے اعلان کے بعد سابق کرکٹرز مدن لعل، عرفان پٹھان اور سنجے منجریکر نے ٹیم کی سلیکشن پر سوال اُٹھائے تھے جبکہ انجرڈ کھلاڑیوں کو ٹیم میں جگہ دینے پر اجیت اگرکر پر تنقید بھی کی تھی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر پاکستانی فینز کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ بھارتی ٹیم کے سابق پلئیرز ایک مرتبہ پھر بڑی باتیں کررہے ہیں جس کا نتیجہ کہیں شکست کی صورت نہ بھگتنا پڑ جائے۔

واضح رہے کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2 ستمبر کو ایشیاکپ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image