Sargaram | Newspaper

ہفتہ 12 اکتوبر 2024

ای-پیپر | E-paper

شاہین شاہ آفریدی نے عالمی ٹورنامنٹ کے دوران اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Share

لاہور : پاکستانی فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے عالمی ٹورنامنٹ کے دوران اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق کرکٹر شاہین آفریدی 51 میچوں میں 100 وکٹیں لینے کا ریکارڈ بنا لیا، اس سے قبل ون ڈے میچز میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے کا اعزاز مچل سٹارک کے نام تھا جنہوں نے 52 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

شاہین آفریدی نے آج بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کے اہم میچ میں اوپنر تنزید حسن کو صفر سکور پر آوٹ کیا اور اس کے بعد نجم الحسین کو 6 کے مجموعی سکور پر پویلین کی راہ دکھائی۔

 

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image