Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکا، بکریاں چرانے والے 3 بچے جاں بحق

Share

وزیرستان: شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں بکریاں چرانے والے 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے دھماکا ہوا جس میں بکریاں چرانے والے 3 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔(روزنامہ سر گرم)

بچوں کی عمریں 5 سے 15 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں، جاں بحق بچوں کا تعلق کھجوری ذاکر خیل گاؤں سے ہے۔

پولیس اور مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بچے کھجوری چیک پوسٹ کے قریب کھیتوں میں بکریاں چرا رہے تھے کہ اچانک زور دھماکا ہوا، دھماکے کی آواز سن کر مقامی لوگ اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچے، اور جاں بحق بچوں کی لاشیں مقامی اسپتال منتقل کیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image