Sargaram | Newspaper

اتوار 21 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

شمالی وزیرستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 6 حجام قتل

Share

میران شاہ: شمالی وزیرستان میں پنجاب سے آکر کام کرنے والے 6 حجاموں کو قتل کردیا گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے گاؤں موسکی سے 6 غیر مقامی افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولین کا تعلق پنجاب سے ہے۔(روزنامہ سر گرم)

فائرنگ سے قتل کیے گئے تمام افراد پیشے کے لحاظ سے حجام تھے، جو پنجاب سے یہاں آکر کام کررہے تھے۔ مقتولین کی میرعلی بازار میں ہیئر کٹنگ کی دکانیں تھیں۔ لاشوں کو میرعلی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مختلف پہلوؤں کے پیش نظر تحقیقات شروع کردی ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image