Sargaram | Newspaper

جمعرات 28 ستمبر 2023

ای پیپر | E-paper

شہزادی ڈیانا کا سویٹر 11 لاکھ ڈالر میں نیلام

Share

نیویارک: برطانیہ کی مشہور شاہی شخصیت لیڈی ڈیانا کا ایک عام سویٹر ریکارڈ قیمت پر نیلام ہوا ہے جو اب تک سب سے مہنگے داموں فروخت ہونے والا سویٹر بھی ہے۔ اب یہ سوئٹر 1,143,000 ڈالر میں نیلام ہوا ہے۔(روزنامہ سر گرم)

اس سویٹر کو ’دی بلیک شیپ‘ (سیاہ بھیڑ) کا نام دیا گیا ہے جس کی زمین سرخ ہے اور بہت سی سفید بھیڑوں کے درمیان ایک سیاہ بھیڑ کاڑھی گئی ہے۔ نیویارک میں نہ صرف یہ لیڈی ڈیانا کی اشیا میں سب سے زائد قیمت پر نیلام ہوا بلکہ مہنگے ترین سویٹر کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں شہزادی ڈیانا کو فیشن اور اسٹائل کا بہت خیال تھا بلکہ ان کا لباس اور دیگر فیشن نے دنیا بھر میں قبولیت عام کے کئی رکارڈ بھی قائم کئے تھے۔ دی بلیک شیپ کو سب سے پہلے انہوں نے ایک پولو میچ کے دوران پہنا تھا اور جب نیویارک کے مشہور نیلام گھرسودبے میں اسے پیش کیا گیا تو صرف 15 مںٹ میں بولی ختم ہوگئی جس کی رقم پاکستانی روپوں میں 42 کروڑ 23 لاکھ کے برابر ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image