Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

شیخ رشید کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے 7 دن کی مہلت

Share

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے آر پی او راولپنڈی سید خرم علی سے 7 دن میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی حراست کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

آر پی او راولپنڈی سید خرم علی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ شیخ رشید اور ان کے ساتھ دیگر 2 اشخاص کہاں ہیں؟ آپ لکھ کر عدالت کو دیں گے یا شیخ رشید کو پیش کریں گے؟

آر پی او راولپنڈی نے عدالت سے مزید 15 دن کا وقت مانگ لیا۔

عدالت نے کہا کہ 15 دن بہت زیادہ ہیں یہ عام معاملہ نہیں، 2 دن کی مہلت بھی بہت زیادہ ہو گی۔

جسٹس صداقت علی خان نے کہا کہ وکیل درخواست گزار سردار عبدالرازق کے کہنے پر مزید 7 دن کی مہلت دیتا ہوں، شیخ رشید ایک ہفتے کے اندر پیش نہ ہوئے تو عدالت ایف آئی آر کا حکم دے گی، شیخ رشید کے ساتھ گرفتار 2 افراد رہائی کے بعد کیا کہہ رہے ہیں؟

شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ رہائی پانے والے دونوں اشخاص خاموش ہیں کچھ بتانے سےاجتناب کر رہے ہیں، ہمارے پاس شواہد موجود ہیں، شیخ رشید کو راولپنڈی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image