Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

شیراز اپل کا آئمہ بیگ پر گانا چوری کرنے کا الزام

Share

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار شیراز اپل نے نامور گلوکارہ آئمہ بیگ پر اپنا گانا چوری کرنے کا الزام عائد کر دیا۔

میوزک انڈسٹری میں کریڈٹ دینے کا مسئلہ ہمیشہ ہی رہا ہے جس کی وجہ سے فنکاروں میں اکثر جنگ چھیڑ جاتی ہے۔ شیراز اپل میوزک انڈسٹری کا بڑا نام ہیں جو آئمہ بیگ سے ان کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے گانے ’فنکاری‘ کا کریڈٹ مانگ رہے ہیں۔

لیکن آئمہ بیگ نے اس سے صارف انکار کر دیا ہے جس کی وجہ سے اب دونوں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے ہیں۔

آئمہ بیگ کا دعویٰ ہے کہ ’فنکاری‘ ان کا اپنا گانا ہے جس کو گلوکارہ نے شکیل سہیل کے ساتھ لکھا تھا۔

شیراز اپل نے ان کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’فنکاری‘ ان کا گانا ہے جس کے بارے میں آئمہ بیگ جھوٹ بول رہی ہیں۔

شیراز اپل نے آئمہ بیگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شکیل سہیل مذکورہ گانا لکھنے سے 6 ماہ قبل ہی انتقال کر گئے تھے، انہوں نے میرے ساتھ یہ گانا اور اس کے علاوہ ’فرق فرق‘ گانا بھی لکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’فنکاری‘ کو میں نے لکھ کر کمپوز اور پروڈیوس کیا ہے اور آپ نے صرف 3 گھنٹے میں اس گانے کو ریکارڈ کروایا۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شیراز اپل نے کہا کہ میوزک انڈسٹری میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو ہٹ ہونے والے گانوں کا کریڈٹ دینے سے انکار کرتے ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image