Sargaram | Newspaper

منگل 05 دسمبر 2023

ای پیپر | E-paper

شیریں مزاری کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم

Share

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہ نما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو عدالتی حکم کے باوجود گرفتار کرنے پر توہین عدالت کیس میں آئی جی اسلام آباد کو ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

آئی جی اسلام آباد عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور بتایا کہ جو اہلکار ملوث تھے ان کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔

عدالت نے کہا بادی النظر میں اس عدالت کے حکم کی خلاف ورزی ہوئی ۔ آئی جی اسلام آباد اس حوالے سے ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں ، اگر ان کے ایکشن سے عدالت مطمئن نا ہوئی تو کیس کی کارروائی کو مزید آگے بڑھائیں گے ۔

عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کر لی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image