Sargaram | Newspaper

منگل 16 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

صائم اور بابر نے رضوان اور روسو کی شراکتوں کا ریکارڈ برابر کردیا

Share

صائم ایوب اور بابراعظم نے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں سب سے زیادہ سنچری شراکتوں کا ریکارڈ برابر کردیا، انھوں نے یہ اعزاز پشاورزلمی کی جانب سے لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران حاصل کیا، دونوں کے درمیان پہلی وکٹ کیلیے 136 رنز کی شراکت ہوئی، صائم اور بابر نے 14 ٹی 20 اننگز میں چوتھی مرتبہ 100 یا اس سے زائد رنز کی شراکت کی ہے۔

محمد رضوان اور رائیلی روسو بھی 4 مرتبہ 100 یا اس سے زائد رنز کی شراکت کی ہے تاہم انھوں نے یہ کارنامہ 16 اننگز میں انجام دیا ہے۔

یاد رہے کہ محمد رضوان اور شان مسعود بھی 28 اننگز میں 4 مرتبہ 100 یا اس سے زائد رنز کی اننگز شراکت کرچکے ہیں۔

اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں بابر نے 36 بالز پر 48 جبکہ صائم ایوب نے 55 گیندوں پر 82 رنز بنائے تھے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image