Sargaram | Newspaper

جمعہ 29 ستمبر 2023

ای پیپر | E-paper

صارفین کو بہتر سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

Share

واٹس ایپ آن لائن ویب ایپلیکیشن نے صارفین کو مزید بہتر سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے اسکرین لاک فیچر متعارف کروا دیا تاکہ پیغامات تک غیر افراد کی رسائی نہ ہوسکے۔(روزنامہ سر گرم )

فی الحال یہ فیچر صرف واٹس ایپ ویب بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ نئے فیچر کے ذریعے غیرمصدقہ اشخاص ایپ تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے۔

اسکرین لاک فیچر کا اعلان پچھلے سال کیا گیا تھا مگر اب اسے باقاعدہ طور پر لانچ کیا گیا ہے، میٹا کی ملکیت کمپنی نے بتایا کیا کہ یہ اپ گریڈیشن فی الحال صرف بیٹا پروگرام کے صارفین کے لیے ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے اپنی بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم نے پچھلے سال اسکرین لاک آپشن سے متعلق ایک آرٹیکل شیئر کیا تھا یہ ایک ایسا فیچر ہے جو واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ بیٹا کے لیے ہے۔‘‘

پیغام میں مزید کہا گیا کہ پاس ورڈ کے ذریعے ایپ کو غیرمجاز رسائی سے دور رکھا جاسکے گا، واٹس ایپ نے طویل ٹیسٹنگ کے بعد اس فیچر کو بیٹا صارفین کے لیے ریلیز کردیا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image