Sargaram | Newspaper

جمعرات 12 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

صنم جاوید کا جیل سے مریم نواز کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان

Share

لاہور: پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید نے جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

ان کے والد نے بتایا کہ صنم جاوید لاہور سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 150 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گی۔

والد کے مطابق صنم پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے مدمقابل ہونگی۔ ان کے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے متعلقہ دستاویزات اکٹھی کررہے ہیں۔

والد نے کہا کہ صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی حاصل کروں گا، وہ پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image